ربنا، یا ربنا، یا ربنا، ابر کرم
کھول دے رحمت کے در، سیراب کر دے ہر قدم
تیری ہر مخلوق تیرے رحم کی ہے منتظر
یہ پرندے، یہ مویشی، یہ زمینیں، یہ شجر
پیاس سے بد حال انسان، یہ اجڑتے بام و در
یہ سسکتے زرد چہرے، ہر نگر تصویر غم
کھول دے رحمت کے در، سیراب کر دے ہر قدم
ربنا، یا ربنا، یا ربنا، ابر کرم
بوند پانی کو ترستی ہیں یہ سوکھی ندیاں
مانگتی ہیں زندگی کے رنگ سونی بستیاں
قہر برساتا ہے سورج، بخش دے اپنی اماں
دھوپ بھی تیری عطا ہے، چھاؤں بھی تیرا کرم
کھول دے رحمت کے در، سیراب کر دے ہر قدم
ربنا، یا ربنا، یا ربنا، ابر کرم
(جون 2000ء)
- اگلی اننگز عوام کی ہے - October 31, 2024
- بچوں کے ادب کی الف لیلہ کی آمد - October 27, 2024
- امریکی انتخابات - October 25, 2024