غزہ کی گود خالی ہورہی ہے
غضب ہے پوری امت سورہی ہے
فضائے شرقِ وسطیٰ رو رہی ہے
کہ ملّت اپنی حرمت کھو رہی ہے
بحکم غیر نفرت بورہی ہے
غزہ کی گود خالی ہورہی ہے
غضب ہے پوری امت سورہی ہے
یہاں تہذیب کو روندا گیا ہے
ضمیر عصر کو کچلا گیا ہے
نئے ہر پھول کو مسلا گیا ہے
غزہ کی گود خالی ہورہی ہے
غضب ہے پوری امت سورہی ہے
غزہ کی مائیں جرأت کا نشاں ہیں
فلسطیں کے تدبّر کی زباں ہیں
لہو سے تر بتر ہیں جاوداں ہیں
غزہ کی گود خالی ہورہی ہے
غضب ہے پوری امت سورہی ہے
یہ مائیں غیرتیں جنتی رہی ہیں
یہ امّ ابن خلدوں بھی رہی ہیں
یہی آغوش فارابی رہی ہیں
غزہ کی گود خالی ہورہی ہے
غضب ہے پوری امت سورہی ہے
دعائیں کیوں ہماری بے اثر ہیں
فلسطینی سدا کیوں دربدر ہیں
یہ مسلم حکمراں کیوں بے خبر ہیں
غزہ کی گود خالی ہورہی ہے
غضب ہے پوری امت سورہی ہے
محمود شام
- سیاسی کارکن لائق احترام ہیں - December 1, 2024
- نیپا۔ جہاں مستقبل کو تربیت دی جاتی ہے - November 28, 2024
- بہت اہم۔ حساس۔ منہ بولتا اتوار - November 24, 2024