پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم کے چیمبر میں داخل ہو رہا ہوں تو وزیر اعظم میرے استقبال کے لیے کھڑی ہیں۔ وہ مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھا رہی ہیں۔ میں بھی ہاتھ بڑھاتا ہوں۔ آداب کہتا ہوں۔ اس وقت کتنی خوش فہمی سے میں نے لکھا ہے۔
“مسز گاندھی کا یہ پہلے سے بڑھا ہوا ہاتھ۔ آج کے ہندوستان کے رویے کا آئینہ دار ہے۔ آج کل ہندوستان پاکستان سے حالات بہتر کرنے اور مفاہمت بڑھانے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ آمادہ ہے۔ اور اس خواہش کے پیچھے خلوص بھی ہے اور کچھ بھارت کے مخصوص اقتصادی حالات بھی۔ اس وقت فضا مجموعی طور پر پاکستان سے دوستی کے حق میں ہے۔” (صفحہ 253)
- تینوں بڑی پارٹیاں مرکزی اجلاس طلب کریں - April 13, 2025
- نظریات کی معدومی۔ ایک آفاقی منصوبہ - April 10, 2025
- آسان زندگی جنوبی ایشیا کا بھی حق ہے - April 6, 2025