سوشل میڈیا اکاؤنٹس

محمود شام

محمود شام

پاکستان کے ممتاز صحافی، شاعر، ادیب اور تجزیہ کار جناب محمود شام 5 فروری 1940

کھلے ہال میں ‘اخبارِ جہاں’ (گیارہویں قسط)

‘اخبار جہاں’ کو ‘جنگ’ کی لوح میسر ہے۔ اس لیے مقبول ہو رہا ہے۔ جنوری 1967 میں شروع ہونے والے ‘اخبار جہاں’ میں میں فروری 1967 میں شریک ہوتا ہوں۔ نذیر ناجی صاحب کو انگریزی سے اردو ترجمہ کرنے والے سب ایڈیٹر کی ضرورت تھی۔ اس لیے میرا انتخاب ہوا تھا۔ مگر میں نے آنے میں ایک ماہ کی تاخیر کی۔ تو نذیر ناجی نے اس وقت کے سینیئر صحافی عبد الکریم عابد کی خدمات حاصل کر لی تھیں۔ ایک مہینے بعد ہم میکلوڈ روڈ (مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ) پر نو تعمیر شدہ ‘جنگ بلڈنگ’ میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ اس کی تیسری منزل ہمارا مستقر ٹھہرتی ہے۔ جہاں کھلے ہال میں نذیر ناجی اسسٹنٹ ایڈیٹر۔ ان کے بعد عبد الکریم عابد۔ احفاظ الرحمٰن۔ نعیم آروی۔ انور شعور۔ خالد خلد۔ بیٹھتے ہیں۔ (صفحہ 93)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *