سوشل میڈیا اکاؤنٹس

محمود شام

محمود شام

پاکستان کے ممتاز صحافی، شاعر، ادیب اور تجزیہ کار جناب محمود شام 5 فروری 1940

لکی ون مال میں ایک پہر

شکستہ خاندانوں کی ہری شاخیں برانڈڈ خواہشیں لے کر پہنچتی ہیں
تو برقی سیڑھیاں ان کے سواگت کو لپکتی ہیں
پرائیویٹ پہرے دار وردی کے بڑھاوے ٹھیک کرتے ہیں
سعودی کویتی قطری عبایوں سے مقامی آرزوئیں جھانکتی ہیں
بڑھاپے بھی گھسٹتے ہیں
جوانی بھی قلابے بھرتی ہے آگے نکلتی ہے
سبھی قومی زبانیں کان پڑتی ہیں
لسانی ہو کہ نسلی ہو تعصب سر چھپاتا ہے
سبھی دلدادہ انگلش خریداری میں یکساں ہیں
لٹکتی چادریں پردے نوید سیل دیتے ہیں
رویے رینگتے ہیں
عادتیں فریاد کرتی ہیں
تمدن لڑکھڑاتا ہے
لیاری کی ندی میں غرق تہذیبیں ابھرتی ہیں
کنارے ڈھونڈتی ہیں
پرانی وردیوں گردن تنی والے انہیں واپس ڈبوتے ہیں
کریڈٹ کارڈ پر جب بوجھ بڑھتا ہے
مشینیں ہنہناتی ہیں
نگوڑے کاؤنٹر گٹکوں کی زد میں ہیں
دکانیں چمچماتی ہیں
مکانوں میں اندھیرے ہیں
معیشت دانش خود ساختہ میں مسکراتی ہے
تمنا کسمساتی ہے
غریبی چنگچی لے کر بھرے تھیلوں تہی جیبوں کی داسی ہے
زمیں برسوں کی پیاسی ہے

محمود شام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *